5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حکومت7دن میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے،لاہور ہائی کورٹ
جنگ نیوز -
لاہورہ ہ ہ لاہورہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو سات روز کے اندر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے دیا ہے۔سابق بلدیاتی ناظمین کی طرف سے لاہورہائی کورٹ کے روبرو بلدیاتی اداروں کی تحلیل اور ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں دائر درخواست میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی بھی استدعا کی گئی تھی۔ ہائی کورٹ کے جسٹس عظمت سعید نے دوران سماعت حکومت پنجاب کے وکیل سے بلدیاتی الیکشن کرانے کی تاریخ کے بارے میں استفسار کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ حکومت پنجاب بہت جلد بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دے گی۔ تاہم عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ سات روز کے اندر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔