تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب

جنگ نیوز -
پشاور … … دریائے کابل میں درمیانے اور خیبرپختونخوا کے دوسرے تمام دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ سیل پشاور کی رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا اخراج 53 ہزار470 کیوسک ہے اور یہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ جبکہ دریائے کابل ہی میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا اخراج 57ہزار کیوسک،دریائے سندھ میں اٹک خیرآباد کے مقام پر پانی کا اخراج دولاکھ 31ہزار کیوسک ،دریائے جندی میں چارسدہ کے مقام پر پانی کا اخراج دو ہزار 188،دریائے سوات میں منڈا ہیڈورکس کے مقام پر پانی کا اخراج بیس ہزار پانچ سو اور چارسدہ کے مقام پر 21ہزار573 کیوسک ہے اور ان تمام مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.