تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسلام آباد،داخلی سلامتی پر پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . داخلی سکیورٹی امور پر پاکستان اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں اسٹریٹجک ڈائیلاگ جاری ہیں۔پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے اب قانونی جنگ کی بجائے سیاسی لڑائی لڑے گا ۔داخلی سکیورٹی پر پاک امریکا سٹریٹجک مذاکرات کا افتتاح وزیر داخلہ رحمان ملک نے کیا۔ پاک امریکا مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون بڑھانے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ بعد میں میڈیا سے گفت گو میں وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ انہوں نے ان مذاکرات کیلئے آئے ہوئے امریکی وفد سے ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر بات کی ہے جبکہ حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ڈاکٹر عافیہ کیس کو قانونی نہیں سیاسی طور پر لڑا جائے گا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کو غیرقانون طور پر افغانستان سے امریکا لے جایا گیا جبکہ اس پاکستان خاتون کے بچے یہاں اپنی ماں کا انتظار کر رہے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ کابل میں بیٹھے براہمداغ بگٹی کے معاملے میں بھی امریکا کو پاکستان کے تحفظات بتائے گئے ییں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.