5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکا:ہاٹ ڈاگ کھانے کا مقابلہ،6مرتبہ کا سابق فاتح گرفتار
جنگ نیوز -
نیویارک . . . امریکی ریاست نیویارک میںگذشتہ ہفتے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ہاٹ ڈاگ کھانے کا مقابلہ منعقد ہوا۔بروکلین کے کونی آئی لینڈ پر منعقد ہونے والے اس مقابلے سے پچھلے چھ بار کے فاتح جاپانی باشندے 32سالہ ٹاکیرو کوبایاشی نے معاہدے کے مسائل کے باعث نام واپس لے لیا تھا۔مقابلے کے موقع پر جبجوئے چیسٹنٹ عرف جاز نامی امیدوارنے دس منٹ میں54ہاٹ ڈاگ کھا کر مقابلہ جیت لیا توکوبایاشی اسٹیج پر چڑھ گیا اور اس کے مداح اسے کھانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔جازچونکہ مقابلے کا حقدار ٹھہرایا جاچکا تھا لہٰذا سیکیورٹی حکام نے کوبایاشی کو اسٹیج سے اتارنا چاہا تو اس نے موقع پر ہنگامہ آرائی اور ہاتھا پائی کی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔جہاں ایک طرف جاز کو تقریباً21ہزار ڈالر کے انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا وہیں دوسری طرف کوبایاشی پرحکومتی انتظامی اہلکاروں سے بد سلوکی،گرفتاری میں مدافعت اور مشتعل ہوکر ہنگامہ آرائی جیسے الزامات کا قصوروار ٹھہرایا جارہا ہے۔