تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی،اقوام متحدہ کا تبصرہ کرنے سے گریز

جنگ نیوز -
اقوام متحدہ . . . مسلمان ممالک میں اقلیتوں کے خلاف کوئی بات ہو تو اقوام متحدہ فوری طور پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کے دوران بیس افراد بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں تاہم اس کے باوجود اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل زبانی کلامی بھی بھارت کی مذمت کرنے سے گریز کررہے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت اور پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ مبصر گروپ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر عالمی ادارے کو روزانہ رپورٹس مل رہی ہیں ۔ ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورت حال سے آگاہ ہیں لیکن انہوں نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.