5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
یوسف اور یونس کی ضرورت ہے،ان کا ٹیم میں نہ ہونا بدقسمتی ہے،وقار
جنگ نیوز -
لاہور . . . پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کاکہنا ہے کہ یوسف اوریونس کا ٹیم میں شامل نہ ہونا بدقسمتی ہے، وہ کوششوں کے باوجود دونوں سینیئرکھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کراسکے۔ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ انگلینڈ اورآسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں محمدیوسف اوریونس خان کی کمی محسوس ہوگی کیونکہ دونوں تجربہ کارکرکٹرز ہیں ۔پاکستان ٹیم کے کوچ نے کہاکہ وہ چاہتے تھے کہ دونوں سینیئربیٹسمین ٹیم کاحصہ ہوں۔ اس سلسلے میں انہوں نے لاکھ کوشش کی مگرمختلف وجوہات کے باعث دونوں کھلاڑی ٹیم کاحصہ نہیں بن سکے جو بدقسمتی ہے۔وقاریونس نے کہاکہ انہیں نوجوان کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے اوران سے بھی ٹیسٹ میچز میں مثبت نتائج کی توقع ہے۔