5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بجلی کی قیمت میں کیا جانے والا اضافہ آخری نہیں، عالمی بنک
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . بجلی کے نرخوں میں کیا جانے والا حالیہ اضافہ آخری نہیں ہے کیوں کہ بجلی کی لاگت اور اس کے نرخ میں جو فرق ہے وہ ابھی بھی برقرار ہے۔پاکستان میں عالمی بینک کے سربراہ جان وال نے جیو نیوز کے پروگرام ایک سے دو میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کیا جانے والا حالیہ اضافہ آخری نہیں ہے۔ بجلی کی پیداواری لاگت اور نرخ میں اب بھی کئی سو ارب روپے کا فرق ہے اور اب یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ اسے نرخ میں اضافہ کرکے ختم کرے یا بجٹ سے پورا کرے۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نج کاری سے متعلق جان وال نے کہا کہ حکومت کا کے ای ایس سی کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ دانش مندانہ نہیں تھا، جب کہ فیصل آباد اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی جیسی بہتر کمپنیز کی اب تک نج کاری نہیں کی گئی۔