تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فیصل آباد،جلد کے کینسر میں مبتلا غریب بچے علاج معالجے سے محروم

جنگ نیوز -
فیصل آباد . . . بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیم اور اچھی خوراک تو غریب طبقے کے لیے ایک سہانا خواب ہی ہے ،لیکن کچھ والدین تو اپنے بیمار بچوں کی تکلیف کم کرنے کے لئے انہیں دواتک نہیں دے سکتے۔ گیارہ سال عمران اور اس کے دو بھائی آٹھ سالہ سفیان اور تین سالہ رضوان جلد کے سرطان میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں نے ان کا مرض لا علاج قرار دے دیا ہے،لیکن زندگی کے اس سفر کی اذیت کوکم کرنے کے لیئے ان بھائیوں کو روزانہ دوا کھانی ہے۔ جہاں غربت اورمفلسی کے ڈیرے ہوں، باپ بیماراور بے روزگار ہو تو روٹی کی طرح دوا بھی نیں ملتی۔ اگر کسی مخیر کی وقتی مدد سے مل بھی جائے تو روٹی کی طرح بانٹ کر کھانا پڑتی ہے۔ مجبور باپ وزیر اعلی پنجاب کے در کے بھی چکر لگا آیا، لیکن اسپتالوں کی طرح دھکوں نے وہاں بھی جان نہیں چھوڑی۔جلدی سرطان میں مبتلا ان بچوں میں گیارہ سالہ عمران دونوں آنکھیں کھو چکا ہے، سفیان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی ہے اور دوسری بھی جانے والی ہے جبکہ تین سالہ رضوان تو اس انتظارمیں ہے کہ شاید کسی کو انہیں بچانے کا خیال آجائے اور اگر کوئی زندگی نہیں دے سکتا تو کم از کم زخموں کی اذیت کم کرنے والا مرہم ہی دے دے ۔اس سال صحت کے بجٹ میں اضافہ توکیا گیا ہے لیکن کیا کسی نے ایسے مریضوں کی جانب بھی توجہ دی ہے۔نہ جن کی زندگی پرسکون ہے اور نہ ہی موت کا سفر آسان۔یہ محروم اور مجبور کس کی راہ تک رہے ہیں۔اچھے علاج یا آسان موت کی، کیا ایسی زندگیوں کا کبھی کوئی علاج ممکن ہوسکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.