5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
معروف گلوکارہ شکیرا فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں حصہ لیں گی
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ . . . معروف پوپ گلوکارہ شکیرا جنوبی افریقا میں جاری فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں حصہ لیں گی۔فرییشلی گراؤنڈ نامی جنوبی افریقہ کے ایک بینڈ کے اشتراک میں بنایا گیا شکیرہ کا گانا ’واکا واکا‘ فٹبال ورلڈ کپ کا آفیشل گانا ہے۔ اسی مناسبت سے تینتیس سالہ شکیرہ نے ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں فریشلی گراؤنڈ کے ساتھ پرفارم کیا تھا اور اب سپورٹس کی تاریخ کے اس اہم ایوینٹ کی اختتامی تقریب میں ایک بار پھر ایسا کرتی نظر آئیں گی۔ پرفارمنس کے دوران شکیرا مشہور زمانہ فیشن ڈیزائنر روبرٹو کوالی کے بنائے گئے ملبوسات استعمال کریں گی۔