تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور میں جانوروں کی مائع خوراک کی انسانوں کو فروخت

جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہور کے مختلف علاقوں میں بلیوں کی غیر ملکی مائع خوراک جوس کے نئے لیبل لگا کر فروخت کی جا رہی ہے، معمولی قیمت پر دستیاب بلیوں کی یہ خوراک بچے بڑی تعداد میں خرید رہے ہیں جب کہ مغر بی ممالک کے ماہرین حیوانات بلیوں کی اس خوراک کو خود بلیوں کے لئے مضر صحت قرار دے چکے ہیں ۔ لاہور کے مختلف علاقوں خصوصاً گلبرگ اور بندر روڈ کے اسٹوروں اور دکانوں پر بلیوں کی مائع خوراک کو مشروبات کے جعلی لیبل چسپاں کر کے فروخت کیا جار ہا ہے۔ دنیا بھر میں مشہور بلیوں کی خوراک ’وسس کس‘ کے حوالے سے جدید تحقیق ہے کہ یہ خوراک خود بلیوں کے لیے بھی خطرناک ہے۔وٹرنری ڈاکٹر پروفیسر اطہر خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ میں فروخت ہونے والا یہ جوس جانوروں کو ادویات کے ساتھ دیا جاتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق اس کے مضر اثرات بیماریوں کی شکل میں سامنے آتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہور جیسے شہر میں اتنی بڑی تعداد میں ان جوسز کی سپلائی لمحہ فکریہ بھی ہے اور انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان بھی۔ جواب کون دے گا کہ جوس کے نام پر یہ زہر دکانداروں کو سپلائی کون لوگ کر رہے ہیں تاہم شہر میں بلیوں کی خوارک کی اس پر اسرار فروخت نے حکومت کی جانب سے قائم کی جانے والی ٹاسک فورس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.