تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فیفا، فائنل،آکٹوپس نے اسپین کوہالینڈ کے خلاف فاتح قرار دے دیا

جنگ نیوز -
جوہانسبرگ . . . فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں ہالینڈ اوراسپین کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی، جیت کسی بھی ٹیم کا مقدر بنے لیکن جرمنی کی آبی مخلوق آکٹوپس کی اب تک کی تما م پیش گوئیاں درست ثابت ہونے پر فاتح تو آکٹوپس ہی دکھائی دے رہا ہے۔جنوبی افریقامیں جاری ورلڈ کپ فٹبال سے متعلق جرمنی میں آکٹوپس کی تمام پیش گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔اس آبی مخلوق آکٹوپس نے پہلے راؤنڈ سے لے کرکوراٹر فائنل تک جرمنی کی جیت کی پیش گوئی کی اور پھر سیمی فائنل میں اسپین کوجرمنی کے خلاف فاتح قرار دیا ۔اس کی تمام پیش گوئیاں درست ثابت ہوئیں اوریہی وجہ ہے کہ جرمنی کایہ آکٹوپس دنیا بھرمیں شہرت پا چکا ہے۔ پاکستان میں بھی قسمت کا حال جاننے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن فال نکالنے کے لیے طوطے کے استعمال کی روایت بہت پرانی ہے۔اس طوطے کے زریعے بھی کئی افراد نے اپنی قسمت کا حال جانا لیکن یہاں موجود افراد کا کہنا ہے کہ آکٹوپس ہو یا طوطا کسی کی بات میں کوئی صداقت نہیں یہ صرف ایک فن ہے۔اب آکٹوپس فائنل میں اسپین کو فاتح قرار دے رہا ہے اور طوطے کی پیش گوئی ہے کہ ہالینڈ ورلڈ کپ کا فاتح بنے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.