5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پی سی او کا حلف اٹھانے والے چار ججوں کی نظرثانی کی اپیلیں خارج
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . سپریم کورٹ نے گزشتہ دور حکومت میں عبوری آئینی حکم پی سی او کا حلف اٹھانے والے چار ججوں کی نظرثانی اپیلوں کو خارج کردیا ہے ۔سابق پی سی او ججز شبیر رضوی، حسنات احمد، افتخار حسین چوہدری اور حامد علی شاہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیلیں مسترد ہونے پر نظرثانی کی اپیلیں دائر کی تھیں۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے ان نظرثانی اپیلوں کی سماعت کی جبکہ پی سی او ججوں کی طرف سے ڈاکٹر باسط بطور وکیل پیش ہوئے۔آج سماعت کے موقع پر ڈاکٹر باسط نے کہا کہ انہیں اس مقدمہ میں نہ سنا گیا تو وہ ججوں پر متعصب ہونے کے اعتراضات دائر کریں گے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ اعتراض دائر کرنا ان کا حق ہے، تاہم نظرثانی کی اپیلیں خارج کی جاتی ہیں۔