تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جے یو آئی ف کے رکن صوبائی اسمبلی کشور کمارکی ڈگری بھی جعلی نکلی

جنگ نیوز -
پشاور . . . جمعیت علمائے اسلام ف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختنونخواہ کشور کمارکی ڈگری بھی جعلی نکلی۔اصل نتائج کے مطابق جمع کرائی گئی ڈگری پر درج رول نمبرسلمٰی ٰنامی طالبہ کا تھا۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ کشور کمار اقلیتیوں کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئے ۔انتخابی کوائف میں انہوں نے بی اے کی ڈگری گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے ظاہر کی تھی جس میں انہوں نے پرائیویٹ امیدوار کے طورپر بی اے آرٹس میں تھرڈ ڈویژن 237نمبر لے کر پاس کیا تھا۔ ان کا رول نمبر ڈگری پر 1195 درج ہے جبکہ اصل نتیجے کے مطابق یہ رول نمبر سلمٰی ٰنامی کسی طالبہ کا ہے نیز ڈگری پر سیریل نمبر 7367درج ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.