تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برطانوی گلوکارہ شیرل کول کو ملیریا ہوگیا، مصروفیا ت منسوخ

جنگ نیوز -
لندن …عالمی شہرت یافتہ برطانوی گلوکارہ اور ٹی وی سیریزدی ایکس فیکٹر میں جج کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شیرل کول کو ملیریا کے باعث اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔شیرل کول جو حال میں تنزانیہ کے دورے سے واپس آئی ہیں، جرمنی میں اپنی دوسری سولو البم کی فوٹو شوٹ میں مصروف تھیں کہ اچانک غش کھا کر گر پڑیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ملیریا کی تشخیص کرتے ہوئے انہیں تقریباً ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا۔ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے شیرل کول نے ایک ہفتہ تک کے لیے اپنی تمام مصروفیات ترک کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.