تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان

جنگ نیوز -
کراچی…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیریں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بعض مقامات پر جبکہ بالائی پنجاب اور کشمر میں چند ایک مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ٹھٹہ،میرپور خاص،حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت زیریں سندھ کے بعض مقامات جبکہ بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش فیصل آبا د میں 45 ملی میٹر ررکارڈ کی گئی۔ میر پورخاص 44،حیدرآباد15، پسنی 10،چھور8،ٹھٹہ6 ، جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز لانڈھی میں 37،گلشن حدید35،نارتھ کراچی34،ائیرپورٹ32،مسرور بیس30،ماڈل آبزرویٹری29 اور جیکب لائیز میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.