تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آئی ایس آئی کی قومی سلامتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی نے قومی سلامتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دی ہے۔قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرے کا اجلاس اسلام آباد میں سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے بریفنگ دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تناظر میں ملکی سلامتی کی صورت حال سے کمیٹی ارکان کو آگاہ کیا۔ کمیٹی ارکان نے ملک کی داخلی و خارجی سلامتی سے متعلق ان سے سوالات بھی کئے جبکہ کمیٹی کو دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خاتمے کیلئے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.