تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ساہی وال،مچھلی بازار میں آتش بازی کے سامان میں دھماکا،دو افراد زخمی

جنگ نیوز -
ساہی وال…ساہی وال کے مچھلی بازار میں آتش بازی کے سامان میں زوردار دھماکا ہوا جس سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق مچھلی بازار میں دھماکے سے پورے بازار میں دھواں بھر گیا جس سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں۔زخمیوں عباس اور اس کے ساتھی کو سول اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ زخمی افراد گدھا گاڑی پر آتش بازی کا سامان لائے تھے اور سامان کو دکان میں رکھ رہے تھے کہ پٹاخوں سے بھرا ایک تھیلا پھٹ گیا جس سے پورا علاقہ لرز گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد مچھلی بازار سے آتش بازی کے سامان سے بھرا ٹرک پکڑ کر تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.