5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پیپکو نے دن اور رات کیلئے بجلی کے الگ الگ نرخ مقرر کردیئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پیپکونے دن اوررات کے لئے بجلی کے نرخ علیحدہ علیحدہ مقررکردیئے ہیں۔فیصلے کے مطابق پیپکونے پیک آورزشام چھ سے رات گیارہ بجے تک اور باقی آف پیک آورزمیں بجلی کے الگ الگ نرخ مقرر کئے گئے ہیں۔ فیصلے کے مطابق شام6سے رات11بجے تک بجلی کی فی یونٹ قیمت11 روپے77 پیسے مقرر کئے گئے ہیں جبکہ شام6سے رات11بجے کے علاوہ بجلی کے نرخ فی یونٹ7روپے18پیسے مقرر کئے گئے ہیں۔پیپکو کے مطابق بجلی کے دن رات پیکیج کامقصدرات کوبجلی کی طلب کم کرناہے۔ جیو نیوز کے نمائندے کے مطابق اس کے لئے بجلی کے نئے میٹر نصب کئے جائیں گے اور اُن نئے میٹرز کی قیمت بھی صارفین سے ہی وصول کی جائے گی۔