تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

18ویں ترمیم کے مقدمے میں سول سوسائٹی کی فریق بننے کی درخواست

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کی سول سوسائٹی اور دانشور طبقہ نے آئین میں 18ویں ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں زیرسماعت مقدمہ میں فریق بننے کی درخواست دے دی ہے ۔عابد حسن منٹو، میرحاصل بزنجو ، خاور ممتاز ، فیصل چوہدری سمیت تقریباً 20 شخصیات کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن میں عبدالحفیظ پیرزادہ کی اس درخواست میں فریق بننے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے جو آئین کے بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے ہے۔ سول سوسائٹی کی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام کا حق ہے کہ وہ یہ جان سکیں کہ اعلی عدالتی آفس کے لئے کون امیدوار ہے اورعوام کو علم ہونا چاہیئے کہ عدالتی تقرر کا عمل شفاف اور واضح ہے۔ سول سوسائٹی نے کہا کہ ججز تقرر کی پارلیمانی کمیٹی ، جوڈیشل کمیشن کے تجویز کردہ نام کو منظور یا نامنظور تو کرسکتی ہے لیکن خود کسی جج کا نام تجویز نہیں کرسکتی۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ججز تقرر کا آرٹیکل 175-Aاسی لئے ہے کہ عدالتی تقرر شفاف بنایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.