تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں، عمران خان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ان کے پاس پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کے حلقے پی پی160 کے ضمنی انتخاب میں کی گئی دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں اور وہ جلد نتائج کو چیلنج کریں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے ان کے امیدوار کو ہرانے کے لئے جعلی ووٹ بنوائے اور پولیس نے بیلٹ پیپر پر مہریں لگائیں۔ عمران خان نے کہاکہ ملک میں ڈیڑھ کروڑ جعلی ووٹ ہیں اور ان کے خاتمے کے لئے نادرا کے ریکارڈ پر نئی ووٹر لسٹیں بنائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ساری جائیداد ملک سے باہر ہے،انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔اگر الیکشن کمشن نے اس کے اوپر ایکشن نہ لیا،ہم اس کے اوپر تحریک انصاف سپریم کورٹ میں جائے گی اور آزاد الیکشن کمشن کے لئے جو چیزیں ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں،ہم ان شا الل سپریم کورٹ میں جا کے ایک آزاد الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.