5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نیب کو تاحکم ثانی شریف برادران کیخلاف کارروائی سے روک دیاگیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ نے تاحکم ثانی شریف براردران کے خلاف نیب کو کارروائی سے روک دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں شریف فیملی نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ شریف فیملی کے خلاف کیسز ختم کرچکی ہے،مگر نیب قرق شدہ پراپرٹی واپس نہیں کررہی ہے۔ درخواست میں شریف فیملی کی جانب سے اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ نیب پراپرٹی واپس مانگنے پر کارروائی کرے گی۔لاہور ہائی کورٹ نے شریف فیملی کے حق میں حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے نیب کو تاحکم ثانی شریف فیملی کے خلاف کارروائی سے روک دیا اورچیئرمین نیب، اور دیگر مدعہ علیہان کو نوٹسز جاری کردیئے۔