تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کے ایس ای میں آج بھی تیزی، 100انڈیکس9860پوائنٹس ہوگیا

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی رہی اور انڈیکس نو ہزار800 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔ جمعرات کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور سرمایہ کار انرجی اور بینکنگ اسٹاکس میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس71 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نوہزار860 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم سات کروڑ79 لاکھ شیئرز رہا۔ جمعرات کو سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت گیارہ پیسے اضافے کے ساتھ آٹھ روپے49 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس88 پوائنٹس اضافے کے ساتھ نو ہزار740 پوائنٹس پر بند ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں فنائنسنگ کا پرانا نظام بحال ہونے کی خبروں پر س رمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم نظر آرہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.