5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
زرمبادلہ کے ذخائر16 ارب76 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
جنگ نیوز -
کراچی …راجا کامران…ملکی زرمبادلہ ذخائر دوسال نوماہ بعد16 ارب76 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان سید وسیم الدین نے جیو نیوز کوبتایا کہ دو جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کو ملکی زرمبادلہ ذخائر93 کروڑ47 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ16 ارب76 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جوکہ اکتوبر2007 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ اکتوبر2007 میں ملکی زرمبادلہ ذخائر16 ارب45لاکروڑ ڈالر کی سطح پر تھے۔اسٹیٹ بینک کے پاس12 ارب95 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس3 ارب81 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ گزشتہ ہفتے امریکا، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے70 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔بینکاری ماہرین کاکہنا ہے کہ موجودہ ملکی زرمبادلہ ذخائر آئی ایم ایف اور دیگر امداد دینے والے اداروں کی جانب سے دیئے گئے قرض کی وجہ سے بڑھے ہیں جس کی ادائیگی ڈالرز میں ہی کرنی ہے۔