تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاہور: بند روڈ پر گتہ فیکٹری میں آتشزدگی

جنگ نیوز -
لاہور: بند روڈ پر گتہ فیکٹری میں آتشزدگی

لاہور…لاہور بند روڈ پر ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر ریسکیو ٹیموں کی بروقت کاروائی سے قابو پالیا گیا۔لاہور بند روڈ کے علاقہ امن پارک میں واقع ایک گتہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانگ آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔تاہم فیکٹری میں موجود ہزاروں روپے کی مالیت کا گتہ جل کر خاک ہو گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.