5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نائیجیریا میں ایک شخص سترخواتین کی لاشوں کیساتھ پکڑاگیا
جنگ نیوز -
نائیجیریا میں ایک شخص سترخواتین کی لاشوں کیساتھ پکڑاگیا
لاؤس…نائیجیریا میں ایک شخص سترخواتین کی لاشوں کے ساتھ پکڑاگیا، گرفتارشخص کا کہنا ہے کہ وہ گورکن ہے اوراس نے مناسب پیسے نہ ملنے پر تدفین نہیں کیلاگوس پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اورپولیس اس گتھی کوسلجھانے کے لیے متعلقہ اسپتال کے عملے سے تفتیش کررہی ہے۔زیرحراست مشکوک شخص نے مقامی ٹی وی کو بتایا ہے کہ وہ لاگوس یونیورسٹی ٹیچنگ اسپتال کا ملازم ہے اورلاشوں کی تدفین کا بندوبست کرتا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ اسے ان لاشوں کی قبرستان میں تدفین کے لیے مناسب رقم نہیں ملی اس لیے اس نے انھیں خفیہ طورپر سپردخاک کرنے کے لیے جھاڑیوں میں رکھا تھا۔