5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خیرپور: ٹرالر تلے کچل کر دوسگے بھائی ہلاک ، آٹھ زخمی
جنگ نیوز -
خیرپور: ٹرالر تلے کچل کر دوسگے بھائی ہلاک ، آٹھ زخمی
خیرپور…خیرپور میں کھجور کے باغات میں کام کرنے والے مزدور خاندان پر ٹرالر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں دوسگے بھائی جاں بحقاور آٹھ شدید زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق خیرپور میں ببر لو کے قریب قومی شاہراہ کنارے پر سوئے ہوئے کھجور کے باغات میں کام کرنیوالے محنتی خاندان پر موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر چڑھ گیا۔حادثے میں2 سگے بھائی موقع پر جاں بحق جبکہآٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں چار کی حالت نازک ہے۔حادثے کا شکار ہونیوالے افراد بلوچستان سے کھجور کے باغات میں مزدوری کرنے خیرپور آئے تھے۔