5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی:محکمہ ریونیو نے اربوں روپے مالیت کی اراضی واگذار کروا لی
جنگ نیوز -
کراچی:محکمہ ریونیو نے اربوں روپے مالیت کی اراضی واگذار کروا لی
کراچی…محکمہ ریونیو نے کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں اربوں روپے مالیت کی 320 ایکڑاراضی قبضہ مافیا سے واگذار کروا لی۔شہری حکومت کراچی کے ای ڈی او ریونیو روشن علی شیخ نے جیو نیوز سے گفت گو میں بتایا کہ گڈاپ ٹاؤن کی دیہہ ناگن اور دیہہ جام چکرو میں قبضہ مافیا نے اربوں روپے مالیت کی زمین پر جعلی گوٹھ اور ہاؤسنگ اسکیموں کے نام سے قبضہ کر رکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے افراد قیمتیاراضی پر مارکیٹنگ اور سائٹ آفسز قائم کر کے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت کر رہے تھے، ای ڈی او ریونیو کے مطابق انسداد تجاوزات کی کاروائی میں ریونیو پولیس کے علاوہ علاقہ پولیس اور محکمہ ریونیو کے اہلکاروں نے حصہ لیا انہوں نے بتایا کہ واگذار کرائی زمینوں پر برہانی ہاؤسنگ اسکیم، گلشن سرجانی، شاہنواز گوٹھ، جیلانی گوٹھ، رحمان ویلیج، امین آباد اور گھانچی نگر کے نام سے قبضہ کی گئی تھی۔