تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی :بلاول چورنگی کے نزدیک تیل سے بھرائل ٹینکر الٹ گیا

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقے کلفٹن بلاول چورنگی کے نزدیک تیل سے بھرآئل ٹینکر الٹ گیا ہے جس کے باعث 40 ہزار لیٹر تیل سڑک پر پھیل گیا ہے جس کی صفائی کا کام جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق بلاول چورنگی کے نزدیک تیل سے بھرآئل ٹینکر الٹ گیا۔جبکہ ہزاروں لیٹر تیل بہنے کے باعث بوٹ بیسن سے بلاول چورنگی آنے والی ٹریفک روک دی گئی۔اور ریسکیو سروس کی ایک ہیوی کرین جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے آئل ٹینکر الٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہسڑک سے تیل کی صفائی کے لیے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں۔ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.