5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کوہاٹ: بارودی مواد پھٹنے سے میاں بیوی اور انکے تین بچے زخمی
جنگ نیوز -
کوہاٹ ... کوہاٹ میں ایک گھر پر دستی بم اور15 کلو نصب شدہ بارودی مواد پھٹنے سے میاں بیوی اور ان کے تین بچے زخمی جبکہ گھر مکمل تباہ ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والا گھر ایئر فورس کے عامر نامی ایک ملازم کا ہے جس کے گھر کے باہر پہلے دستی بم سے حملہ کیا گیا۔اور اس کے کچھ دیر بعد گھر کے باہر 15 کلو نصب شدہ بارودی مود پھٹنے سے گھر مکمل تباہ جبکہ ایئر فورس کا جوان اس کی بیوی اور تین بچے زخمی ہوگئے۔جنہیں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کیا گیا ہے۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس نے علاقے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔ملزمان کی تلاش جاری ہے۔