تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 6.2ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کے لیے اگلے تین سال میں 6.2ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی گئی ہے۔قرض کی رقم پاکستان میں معاشی بحالی اور غریب میں کمی کے پروگراموں پر خرچ کی جائے گی۔واشنگٹن میں ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اہم اجلاس میں پاکستان کے ساتھ کنٹری پارٹنرا سٹریٹیجی کے تحت6.2ارب ڈا لرز کے قرض کی منظوری دیدی گئی جو سال 2010سے2013کے درمیان ادا کی جائے گی۔ورلڈ بینک کی طرف سے دیے جانے والے قرض سے پاکستان میں غربت میں کمی،معاشی بحالی،توانانی کے بحران پر قابو پانے۔ سلامتی کے امور اور ریونیو کی بہتری جیسے پروگراموں پر خرچ کیا جائے گا۔بینک کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ بینک پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری،افرادی قوت میں اضافے اور کم آمدنی والے طبقے کی آمدن میں اضافے کے پروگراموں میں تعاون کرتا رہے گا۔پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹررچرڈ بن مسعود نے نے کہا کہ پاکستان کو قرض دینے کی حکمت عملی کا مقصد پاکستان کو وسیع پیمانے پر شرح نمو میں اضافہ کرنا ہے اور اسے معاشی ترقی کے راستے پر واپس لانا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.