5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سو نم کپور کو ہالی وڈکی دو فلموں میں کام کرنے کی پیشکش
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…کہتے ہیں کہ پوت کے پاؤں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں تاہم بالی وڈ میں ہزاروں دلوں کی دھڑکن سونم کپور کے پاؤں پالنے میں تو نہیں لیکن فلموں میں ایسے نظر آئے کہ یہ انہیں اب ہالی وڈ پہنچانے والے ہیں۔اداکار انیل کپور کی ہالی وڈ میں واہ واہ ہونے کے بعد اب انیل کپور کے بیٹی نے بھی ہالی وڈ کے اداکاروں اور ہدایت کاروں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہالی وڈ اداکار اور ہدایت کار Ben Stillerنے 30ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی اپنی فلم میں سونم کپور کو کام کرنے کی پیشکش کی ۔یہی نہیں بلکہ اطالوی اداکارہ Sophia Loren کے بیٹے اور پروڈیوسرEdoardo Ponti نے بھی اپنی فلم ”Das“ میں سونم کپور کو کام کرنے کی پیشکش کی ہیں جس کی عکس بندی بھارت میں ہوگی۔مگر اسے سونم کپور کی خوش قسمتی کہیں یا بدقسمتی کیونکہ اپنی تین بالی وڈ فلموں کی عکس بندی اور مصروف شیڈول کے باعث وہ ہالی وڈ کی فلموں میں کام کرنے سے قاصر ہیں۔شاید کہ ا س طرح وہ بالی وڈ میں اپنے قدم جمانے میں کامیاب ہوجائیں۔