5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برطانیہ : رومی عہد کے سکّوں کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…بر طانیہ کے علاقے Wiltshireسے تعلق رکھنے والے 63سالہ Dave Crispنامی خزانوں کے کھوجی نے رومی عہد کے سکّوں کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے جو اب تک برطانیہ میں دریافت ہونے والے رومی سکّوں کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔برطانیہ کے علاقے Somersetکے Fromeنامی قصبے سے دریافت ہونے والے ان 52ہزار 5سو سکّوں کی مالیت 3.3ملین پاؤنڈزبتائی جاتی ہے۔ Dave Crispکا کہنا ہے کہ یہ سکّے زمین کی سطح سے صرف ایک فٹ نیچے ایک بڑے مرتبان میں محفوظ تھے۔Somersetسے تعلق رکھنے والے ماہر ین آثار قدیمہ کے خیال میں ان سکّوں کا تعلق تیسری صدی عیسوی میں رومی شہنشاہ Carausiusکے عہد سے ہے اور اس دریافت سے شہنشاہ Carausiusکے عہد میں آنے والے معاشی بحران اور مخلوط حکومت کے بارے میں نئی معلومات حاصل ہوسکیں گی۔ان سکّوں کورواں سال اگست کے مہینے میں برٹش میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔