تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سی این این : ٹیوٹر پر جذبات کا اظہار کرنے پر ایوارڈ یافتہ ایڈیٹر برطرف

جنگ نیوز -
سی این این نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنے جذبات کا اظہا رکرنے پر ادارے کی سینئر ایڈیٹر کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ سی این این سے گزشتہ 20برسوں سے وابستہ 46سالہ اوکتافیا نصر اس وقت مشرق ِ وسطی کے ایڈیٹر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں ۔ گزشتہ روز انہیں صرف اس وجہ سے ملازمت سے نکال دیا گیا کہ انہوں نے معروف لبنانی شیعہ رہنما آیت اللہ محمد حسین فدللہ کی وفات پر ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لیے احترام اور محبت کے جذبات کا اظہار کیا تھا۔ سی این این کے حکامِ بالا کو اوکتافیا نصر کا یہ جملہ اتنا ناگوار محسوس ہواکہ اوکتافیا نصر کی جانب سے معذرت کرنے کے باوجود سی این این کے سینئر نائب صدرParisa Khosravi نے یہ کہہ کر انہیں نوکری سے نکال دیا کہ اوکتافیا نصر غیر جانبداریت کھو بیٹھی ہیں اورانہوں نے اپنی صلاحیتوں کا سودا کرلیا ہے۔واضح رہے کہ لبنانی نژاد اوکتافیا نصر نے 1990ء میں بحیثیت اسائنمنٹ ایڈیٹر سی این این سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور دورانِ ملازمت انہوں نے کئی ایوارڈ حاصل کیے جن میں Edward R. Murrow ،امریکی لبنانی چیمبر آف کامرس کی جانب سے Golden Cedar Award for Excellence in Journalism اور سی این این کی جانب سے World Report's Achievement Award بھی شامل ہیں۔1966ء میں بیروت میں پیدا ہونے والی اوکتافیا نصر ان دنوں اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ امریکی شہر اٹلانٹا میں رہائش پذیر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.