5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ کی بنگلا دیش کو چھ وکٹ سے شکست
جنگ نیوز -
ناٹنگھم…پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے بنگلا دیش کو چھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ناٹنگھم میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کے ابتدائی بیٹسمین جلد پویلین لوٹ گئے لیکن جنید صدیقی اور رقیب الحسن نے نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا مجموعہ تشکیل دینے میں مدد فراہم کی۔ بنگلا دیش نے مقررہ پچاس اوور میں نو وکٹ پر 250 رنز اسکور کیے۔ رقیب الحسن نے 76اور جنید صدیقی نے 51 رنز کی اننگز کھیلیں ۔ جیمز اینڈریسن نے تین جبکہ ٹم بریسنن اور اسٹورٹ براڈ نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اینڈریو اسٹروس نے کیوسٹر کے ہمرہ 75رنز کا اوپننگ اسٹینڈ قائم کیا۔ ان کے بعد ای ین بیل نے ناقابل شکست 84 رنز بناکر ٹیم کو فتح دلادی۔ انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف چار وکٹ پر حاصل کیا ۔ اینڈریو اسٹروس 50اور پال کولنگ ووڈ 33 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔