5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کینوس پر خوبصورت رنگ بکھیرنے والی نابینا مصورہ کے فن پارے
جنگ نیوز -
نیو یارک…سی ایم ڈی…امریکہ سے تعلق رکھنے والی مصورہ Lisa Fittipaldiدراصل ایک معاشی تجزیہ نگار تھیں لیکن قدرت کی ستم گری کا شکار ہوکر ناصرف وہ اپنی بصارت سے محروم ہوگئیں بلکہ ملازمت سے بھی۔1993میں آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہوکر جب ان کی بینائی جاتی رہی تو وہ شدید ذہنی تناؤکا شکار ہوکر زندگی سے مایوس ہونے لگیں۔دو سال تک مختلف علاج اور ٹیسٹ وغیرہ کے باوجود جو ان کی بینائی ٹھیک نا ہوسکی تو ان کے شوہر نے انہیں مصوری سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی راہ سجھائی۔Lisaنے اس شعبے میں اپنی بینائی کو رکاوٹ نہیں بننے دیا اور کئی کورسز وغیرہ کرکے مصوری کو مکمل طور پر اپنالیا ۔ Lisa کے بنائے گئے مصوری کے شاہکار دیکھ کرجہاں ایک طرف لوگوں کی آنکھیں دنگ رہ جاتی ہیں وہیں بناء بتائے کوئی یہ بھی نہیں جان سکتا کہ یہ کسی نابینا کا کارنامہ ہے۔