تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جونی ڈیپ اپنی نئی فلم میں ”راک اسٹار“ کے روپ میں نظر آئیں گے

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…امریکی اداکار جونی ڈیپ اپنی نئی آنے والی فلم Sonny Boy میں راک اسٹار کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے۔فلمSonny Boy کی کہانی ایک ایسے گلوکار کے گرد گھومتی ہے جسے ایک پرانا گیت گانے پر شہرت ملتی ہے جس کے بعد وہ اس گانے کو لکھنے والے کو ڈھونڈنے کی مہم پر نکل جاتا ہے۔جونی ڈیپ کی بحیثیت گلوکار پرفارم کرنے کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے اور حالیہ مہینوں میں اپنی اس خواہش کی تکمیل میں انہوں نے مشہور برطانوی بینڈ Babybird کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا ۔واضح رہے کہ جونی ڈیپ کے البم کی ریلیز کے لیے بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ Babybrid بینڈ کے ہمراہ ان کے گانے کا البم جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.