تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عطاآباد میں ایک بار پھر لینڈ سلائیڈنگ،کشتی سروس معطل ہو گئی

جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآباد میں ایک بار پھر لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑ ٹوٹنے کا عمل تیز ہوگیا ہے جس سے کشتی سروس معطل ہوگئی ہے۔ عطاآباد جھیل سے ملحق پہاڑ کے سرکنے سے بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی ہے ۔چار جنوری کو سانحہ عطاآباد کے بعد یہ اب تک کی سب سے بڑی لینڈ سلائیڈنگ ہے ۔لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے عطاآباد جھیل سے ملحقہ علاقوں سمیت وسطی ہنزہ تک فضا گرد آلود ہوگئی ہے۔ ہنزہ کے علاقے علی آباد سے عطاآباد جانے والا ٹریفک معطل اور جھیل کے دونوں جانب کشتی سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ دوسری طرف ہنزہ کے التت کیمپ سے عطاآباد کی طرف دو روز قبل لانگ مارچ کرنے والے متاثرین کا دھرنا جھیل کے اسپل وے کے قریب مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے۔دریں اثناء جھیل میں پانی کا اخراج 13469 کیوسک جبکہ پانی کی آمد 13100کیوسک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.