تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اورکزئی ایجنسی،فورسز کی کارروائی میں مزید11شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور…اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پرسیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں مزید 11 شدت پسند ہلاک ہوگئے اور اس طرح کاروائی میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23ہوگئی ہے جبکہ متعدد دیگر زخمی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقے نندر میلہ اور ملحقہ علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے بم باری کی جس سے شدت پسندوں کے 6 ٹھکانے تباہ اور وہاں موجود 12 شدت پسند مارے گئے۔ہلاک ہونے والوں میں اہم شدت پسند کمانڈر وسیع الرحمان بھی شامل ہے۔جب کہ ایک اور کاروائی میں ماموزئی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 11 شدت پسند ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔اورکزئی ایجسنی میں تین ماہ سے جاری شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں 1500سے زائد شدت پسند ہلاک اور ان کے 170سے زائد ٹھکانے تباہ ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.