تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فرانس پاکستان کوآئندہ دو سالوں میں18کروڑ یورو فراہم کرے گا

جنگ نیوز -
پیرس…فرانس احباب پاکستان کے تحت پاکستان کو آئندہ دو سالوں کے دوران 18کروڑ یورو فراہم کرے گا۔اقتصادی منصوبہ بندی ڈویژن میں فرانس اور پاکستانی حکام کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کے تحت فرانس پاکستان کو آئندہ دو سالوں کے دوران 18 کروڑ یورو فراہم کرے گا۔ فرانس نے احباب پاکستان کے تحت پاکستان کو 30کروڑ یورو دینے کا وعدہ کیا تھا اور اس سے پہلے فرانس پاکستان کو12کروڑ یورو کی ادائیگی کرچکا ہے۔وزارت خزانہ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ فرانس پاکستان میں مالا کنڈ پاور پروجیکٹ کے لیے دو کروڑ 60لاکھ یورو فراہم کرے گا، جب کہ پاکستان میں توانائی کی بچت کے لیے تین کروڑ انرجی سیور بلب بھی فراہم کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.