5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آئرن مین کے مداح نے آئرن مین کا حقیقی سوٹ بھی تیار کرلیا
جنگ نیوز -
نیو یارک…سی ایم ڈی…فرضی کرداروں کے بڑے بڑے پرستار موجود ہیں تاہم شاید ہی کوئی ایسا پرستار ہو جو ہزاروں ڈالر اپنے پسندیدہ فرضی کردار جیسا لباس بنانے پر خرچ کردے۔مشہور فلمIron Man کے کردارجیسا یہ لباس ایک ٹھوس فولادی زرہ ہے جس کی تیاری پر 4000 ا مریکی ڈالر لاگت آئی ہے۔ اس لباس کے ہمراہ آئرن مین کی مخصوص Gun بھی بنائی گئی ہے جسے مختلف پائپ جوڑ کر تیار کیا گیا ہے جس میں ایک موٹر بھی نصب ہے۔