5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اب جوتے کے تسمے خود کار نظام کے تحت باندھیں
جنگ نیوز -
نیو یارک…سی ایم ڈی…ہالی ووڈ فلمBack to the Future IIکے جوتوں سے متاثر ہوکر ایسے جوتے تیار کرلیے گئے ہیں جن کے تسمے خود کاری حسی نظام کے تحت بندھوائے جاسکتے ہیں۔Nikeکے پاور لیسز والی اس جوتوں کی جوڑی کوBlake Bevinنامی آرٹسٹ نے ڈیزائن کیا ہے۔ان جوتوں میں پاؤں ڈالنے سے دباؤ برداشت کرنے والی دو حسی موٹریں متحرک ہوجاتی ہیں جو تسموں میں کھنچاؤ پیدا کرکے انہیں مضبوطی سے باندھ دیتی ہیں۔