5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مہمند ایجنسی میں خودکش دھماکے سے کم از کم15افراد ہلاک،80زخمی
جنگ نیوز -
پشاور…مہمند ایجنسی میں خود کش دھماکے سے کم از کم15افراد ہلاک اور 80زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوئے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت دفتر کے باہر کافی رش تھا اور سو سے ڈیڑھ سو افراد وہاں موجود تھے ۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پولیٹیکل ایجنٹ دفتر میں موجود تھے یا نہیں ۔ شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔