5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
وین رونی کو دنیا کا بد صورت ترین فٹ بالر قرار دے دیا گیا
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے بہترین اسٹرائیکر وین رونی کو دنیا ئے فٹ بال کا سب سے بدصورت کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ حال ہی میں ایک بین الاقوامی ویب سائٹ پر دنیا کے سب کم پرکشش فٹ بال کے کھلاڑیوں کی ایک آن لائن ووٹنگ کی گئی جس میں وین رونی کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ الجیریا کی پوری ٹیم اس فہرست میں شامل ہے۔ اس ویب سائٹ کے مطابق اب تک دو لاکھ افراد اس Poll میں حصہ لے چکے ہیں۔