تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مون سون،راجہ پرویز اشرف کی متعلقہ اداروں کو مکمل تیاری کی ہدایات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے ملک میں سیلاب سے بچاؤ کے لیے تمام اداروں اور محکموں کو مکمل تیاری کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔اسلام آباد میں مون سون سے قبل سیلاب سے بچاؤ کے لیے ہونے والے 45ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال معمول کے مطابق بارشیں متوقع ہیں جن کی وجہ سے دریاؤں کے قریبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں لہٰذا اس صورتحال سے بچنے کے لیے تمام صوبائی اور وفاقی اداروں کو الرٹ کردیا جائے گا۔ انہوں نے محکمہ موسمیات پر سیلاب اور بارشوں کی بروقت اطلاعات کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا تا کہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے انتظامات کیے جا سکیں۔انہوں نے راول پنڈی میں نالہ لئی میں آنے والی طغیانی سے بچاؤ کے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے محکمہ آب پاشی،موسمیات، واپڈا،این ڈی ایم ،ارسا،واسا اور پاک فوج کے حکام نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.