5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برڈ فلو وائرس سے30کروڑ پرندے ہلاک ہوئے، رپورٹ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک… برڈ فلو نامی وائرس نے دنیا بھر میں 30کروڑ پرندے ہلاک ہوئے ہیں اور 2003سے اب تک500افراد اس سے متاثر ہوئے جن میں296ہلاک ہو گئے۔امریکی ٹی وی نے برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ امریکا میں پائے جانے والے چھوٹے پرندوں سے برڈ فلو کے پھیلنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ امریکی ریاستوں میں پائے جانے والے 41مختلف اقسام کے 13ہزار پرندوں پر تحقیق کی گئی۔ جن میں22اقسام کے پرندوں میں اس وائرس کے پھیلاوٴ کے کم امکانات ملے۔البتہ بطخ کی اقسام کے پرندوں میں برڈ فلو کاوائرس کے لیے خطرناک مانا گیا۔اس ٹیم نے افریقا میں بھی پرندوں میں avian influenza وائرس کا پتہ چلایا ہے۔عالمی ادارہ حفظان حیوانات کے مطابق H5N1 برڈ فلو نامی وائرس نے دنیا بھر میں 30کروڑ پرندے ہلاک کیے ہیں اور اس سے2003سے اب تک500افراد اس سے متاثر ہوئے جن میں296ہلاک ہو گئے۔