5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
محترمہ فاطمہ جناح کی آج 43ویں برسی منائی جا رہی ہے
جنگ نیوز -
کراچی…محترمہ فاطمہ جناح کی آج43ویں برسی منائی جارہی ہے۔محترمہ فاطمہ جناح نے نہ صرف نجی بلکہ سیاسی زندگی میں بھی قائد اعظم محمد علی جناح کا بھرپور ساتھ دیا۔آپ نے تحریک پاکستان کے دوران قائد اعظم محمد علی جناح کا جس طرح ساتھ دیا وہ اسی کا اعجاز تھا کہ برصغیر کے گلی کوچوں اور بازاروں میں مردوں کے دوش بدوش خواتین سرگرمی سے حصہ لینے لگیں تھیں ۔انیسوچونسٹھ میں محترمہ فاطمہ جناح منصب صدارت کے مقابلے میں اتریں اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے الیکشن لڑکر خواتین کے لیے ہمت، شجاعت اوربہادری کی ایک مثال قائم کی۔ محترمہ فاطمہ جناح نے اپنی زندگی مملکت پاکستان کے حصول اور اسکی ترقی کے ساتھ خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں گزاری۔نو جولائی1967کوزندگی نے بے وفائی کی اور آپ خالق حقیقی سے جاملیں۔