5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نوشہرہ،پیرسباق کے علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے سے تین افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
نوشہرہ…نوشہرہ کے علاقے پیر سباق میں گزشتہ روز پہاڑی تودہ گرنے سے ٹریکٹر ٹرالی سمیت چھ مزدور ملبے تلے دب گئے تھے، جن میں سے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق پیرسباق کے علاقے میں پتھر کاٹنے والے مزدرو کام کررہے تھے کہ اچانک بڑا پہاڑی تودہ گرنے سے ٹریکٹر ٹرالی سمیت 6 مزدور ملبے تلے دب گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق 20گھنٹے کی مسلسل امدادی کارروائیوں کے بعد ملبے تلے دبنے والے 6 میں سے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔برآمد ہونے والی لاشوں میں تینوں افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن میں ٹریکٹر مالک رحم داد باز محمد اور بلال شامل ہیں، جب کہ ملبے تلے دبنے والے ٹریکٹر کو بھی مکمل تباہ شدہ حالت میں نکال لیا گیا ہے نیز مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔