تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسٹریٹ کرائمز کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں،ڈاکٹر ذوالفقار مرزا

جنگ نیوز -
کراچی…وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کو گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چوری اور چھینے جانے کے واقعات پر سی پی ایل سی کی جانب سے گذشتہ 6ماہ پر مشتمل ایک رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ اینٹی کار لفٹنگ یونٹس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں آپریشنز اور تفتیش کے شعبوں میں اچھی شہرت کے حامل مستعد اور ماہر پولیس افسران کو ہی ذمہ داریاں سونپی جائیں تاکہ چھینی و چوری کی گئی گاڑیوں کی برآمدگی کے ساتھ ساتھ ایسی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور ان کے خلاف درج مقدمات کے تفتیشی عمل کو ہر لحاظ سے نتیجہ خیز بناتے ہوئے متعلقہ عدالتوں سے مثالی سزاوں کے اقدامات کو ممکن بنایا جا سکے۔انھوں نے ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ تھانوں سے وائرلیس کے ذریعے جیسے ہی پیغام جاری ہو فوری طور پر مشترکہ ناکا بندی کرکے ان گاڑیوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جاسکے اور گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد پر مشتمل چالان عدالتوں میں پیش کیے جائیں تاکہ متعلقہ عدالتیں ایسے ملزمان کے خلاف حتمی کارروائی یقینی بناسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.