5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسکول سے قبل آدھے گھنٹے کی نیند بچوں کو مستعد بناتی ہے، طبی ماہرین
جنگ نیوز -
پروویڈنس(امریکا)…سی ایم ڈی…طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اسکول جانے سے قبل روزانہ آدھے گھنٹے کی زائد نیند بچوں کو زیادہ خوش و خرم اور چاک و چوبند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر بچوں کو روزانہ اسکول جانے سے پہلے 30منٹ تک زیادہ نیند لینے کے مواقع فراہم کیے جائیں تو کلاس روم میں وہ نہ صرف زیادہ مستعد اور بہتر موڈ میں نظر آئیں گے بلکہ ان سیکھنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا ۔ Hasbro Children's Hospital, Rhode Islandکے محققین کا کہنا ہے کہ صبح اسکول جانے سے پہلے بچوں کی نیند میں 30منٹ کا اضافہ ان میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہے کیونکہ صبح اسکول جانے کے مخصوص اوقات میں بچے گہر ی نیند میں ہوتے ہیں اوراس وقت بچوں کی نیند میں مداخلت سے وہ غنودگی کا شکار رہتے ہیں جس ان کے رویے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے سیکھنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ Rhode Islandبورڈنگ اسکول کی سربراہ Patricia Mossکا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج نہ صرف حیرت انگیز بلکہ بے حد موثر رہے جس کی بنیاد پر انہوں نے اسکول کے اوقات میں مستقل بنیادوں پر کچھ تبدیلیا ں کی ہیں۔ہائی اسکول کے 210بچوں کے سونے کے مکمل عادات پر 9ہفتوں کی تحقیق کے بعدا سکول کے اوقات 8کے بجائے 8:30 کردیے گئے جبکہ کلاسوں کی اوقات میں5سے10منٹ کی کمی کردی گئی ۔