تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بنگلا دیش ہائیکورٹ نے فتوے کے تحت سزائیں غیر قانونی قرار دے دیں

جنگ نیوز -
ڈھاکا…بنگلا دیش ہا ئی کورٹ نے فتوے کی بنیاد پر لوگوں کو سزا دینے کو غیر قانونی قرار دیتے ہو ئے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بنگلا دیش میں ہیو من رائٹس نتظیموں کی جانب سے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی گئی تھی کہ کئی علاقوں میں اسلامی فتوے دے کر کئی خواتین کو سرعام سزائیں دی گئی ہیں جن میں وہ خواتین بھی شامل ہیں جنہوں نے دوسرے مذہب کے لوگوں سے بات کی۔ ہائی کورٹ نے نو ٹس لیتے ہو ئے حکم جاری کیا ہے کہ کوئی بھی شخص مذہبی فتوے کی بنیاد پر کسی عورت کو سزا نہیں دے سکتا کیونکہ یہ غیر قانونی ہے اور ایسے فتوے دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا جا ئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.